سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں آج پہلاروزہ

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 10:32am
فائل فوٹو

ریاض:سعودی عرب سمیت  متعددعرب ممالک میں آج پہلاروزہ ہے،مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نمازتراویح کاپہلااجتماع ہوا،کوروناوائرس کے باعث باجماعت نماز میں صرف انتظامیہ اورخادمین نے شرکت کی ،وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا،کوروناوائرس کی مہلک وَبا پھیلنے کے بعد رمضان مختلف اندازمیں منایا جارہا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویی کا پہلا اجتماع ہوا ،باجماعت نماز میں صرف انتظامیہ اور خادمین نے شرکت کی۔

مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں افطار کی ذمے داری  صوبائی حکام کو سونپی گئی ہے،متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کے حوالےسے حفاظتی اقدامات کا خآص خیال رکھا گیا ہے۔

یواے ای سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے ۔

مصر، فلسطین ملائیشیا،  اور فلپائن سمیت مشرق بعید کے مملک میں بھی آج پہلا روزہ ہے جبکہ انڈونیشیا  میں  عوام کو کو نماز تراویح اپنے گھروں میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

وائرس کے باعث بیشتر اسلامی ممالک میں اجتماعی نماز تراویح اوردیگر تقاریب پر پابندی عائد ہے ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکا سمیت یورپی ممالک میں کچھ لوگ آج جبکہ کچھ کل رمضان کا پہلا روزہ رکھیں گے۔